عمران خان اور جہانگیر ترین کی 2 نومبر کو الیکشن کمیشن میں طلبی

0
304

عمران خان کے لیے ایک نئی مشکل سامنے آگئی ، دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا تو الیکشن کمیشن نے بھی اسی روز طلب کر لیا ۔ اسپیکر کے جانب سے بھجوائے گئے ریفرنسز کی سماعت ہو گی ۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین حاضر نہ ہوئے تو اپنا فیصلہ سنا دیں گے ۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے آف شور کمپنیاں چھپائیں اور ٹیکس چوری کی ۔ معاملے کو مقررہ مدت میں نمٹانا چاہتے ہیں ، لہذا عمران خان اور جہانگیر ترین دو نومبر دن دس بجے خود یا وکیل کے ذریعے پیش ہو کر جواب داخل کریں ۔ غیر حاضری کی صورت میں الیکشن کمیشن اپنافیصلہ سنائے گا ۔

الیکشن کمیشن نے لاہور اور اسلام آباد کے ضلعی الیکشن کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ نوٹسز دونوں رہنماؤں کے گھر پہنچائے جائیں ۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف نااہلی کیس میں ابتدائی سماعت کے بعد باضابطہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY