شرجیل میمن اور دیگر کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

0
105

پیپلز پارٹی کےسابق وزیرشرجیل میمن سمیت دیگرمفرورملزمان کےنیب کرپشن کیس میں عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیئے، احتساب عدالت نے ملزمان کو 5 نومبر تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن و دیگرکیخلاف ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کراچی میں ہوئی۔ عدالت میں 13 ملزمان پیش ہوئے، جنہیں ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئیں۔

نیب کے مطابق ملزمان پر5ارب 76 کروڑ65 لاکھ روپےسےزائد کی کرپشن کاالزام ہے، کیس کے 6ملزمان نےضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کررکھی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY