پتھر پھینکنے والا فلسطینی اسرائیلی فوجیوں کی گولی سے ہلاک

0
143

اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ گشت پر مامور اسرائیلی فوجیوں پر پتھر پھینکنے والا فلسطینی جوابی کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ فلسطینی کا پتھر لگنے سے ایک فوجی معمولی زخمی ہوا ہے۔

یہ واقعہ عبرون کے گاؤں بیت عمار کے قریب رونما ہوا۔ دوسری جانب اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے ایک فلسطینی کو حراست میں لیا ہے، جو کئی حملوں کی منصوبہ بندی کیے ہوئے تھا۔ داخلی سلامتی کے ادارے شِن بیت نے گرفتار ہونے والے فلسطینی کا نام محمد ابو طحٰہ بتایا ہے۔ اُس کے تین ساتھی پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY