ٹرمپ نے تعلق قائم کرنے کی کوشش کی اور دھمکایا : سلمی ہائیک

0
494

عالمی شہرت کی حامل سانولی سلونی اداکارہ سلمی ہائیک نے باور کرایا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ ان کے ساتھ تفریح کی غرض سے ملاقات کی کوشش کی تھی اور جب انہوں نے ٹرمپ کی پیش کش کو مسترد کر دیا تو صدارتی امیدوار نے امریکی ہفت روزہ نیشنل انکوائرر میں ان کے بارے میں ایک من گھڑت اور منفی افواہ پھیلا دی۔

سلمی ہائیک نے یہ انکشاف ہسپانوی زبان کے ایک ریڈیو چینل  کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔ ہائیک مطابق ٹرمپ نے پہلے اس شخص سے دوستی پر اصرار کیا جس سے وہ محبت کرتی تھیں تاکہ ٹرمپ ان کا نمبر حاصل کرسکیں۔ بعد ازاں جب ہائیک نے ٹرمپ کو آگاہ کردیا کہ اگر وہ اپنے دوست کے ساتھ تعلق میں مربوط نہ بھی ہوتیں تب بھی ٹرمپ سے تعلق قائم نہیں کر سکتی تھیں تو ڈونلڈ ٹرمپ غصے میں آ گئے اور انہیں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ٹرمپ نے کسی شخص کے ذریعے امریکی ہفت روزہ نیشنل انکوائرر تک یہ بات پہنچا دی کہ سلمی ہائیک کے چھوٹے قد کی وجہ سے ٹرمپ ان کے ساتھ تفریحی ملاقات کی غرض جانا پسند نہیں کرتے۔ سلمی ہائیک کے مطابق ٹرمپ کا خیال تھا کہ اس کے بعد میں ان کے ساتھ باہر جانے کی کوشش کروں گی تاکہ عوام لوگ یہ نہ سمجھ بیٹھیں کہ ٹرمپ نے واقعتا میرے ساتھ باہر جانے سے انکار کر دیا تھا۔

سلمی ہائیک 1966 میں میکسیکو میں پیدا ہوئیں۔ ان کا باپ سامی ہائیک لبنانی نژاد میکسیکن تھا جب کہ ماں ڈیانا کھیمینز ہسپانوی نژاد میکسیکن تھی۔ ہائیک 1991 میں امریکا منتقل ہو گئیں اور متعدد فلموں میں مختلف نوعیت کے کردار ادا کیے۔ 2003 میں ان کو بہترین اداکارہ کا آسکر اور گولڈن گلوب ایوارڈ ملا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مختلف خواتین کی جانب سے جنسی ہراسیت کے بہت سے الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے.. بالخصوص 2005 کے ایک صوتی کلپ میں خواتین کے بارے میں انتہائی فحش کلمات اور ایک امریکی خاتون میزبان پر جنسی ہراسیت کے مقصد سے حملے کے اعتراف کے بعد ریپبلکن امیدوار پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY