ایشین چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔

ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں جاری ایونٹ کے اہم میچ میں روایتی حریفوں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی، دوسرے کوارٹر میں پردیپ مور نے بھارت کو برتری دلا دی۔

تیسرے کوارٹر میں کھیل انتہائی تیز ہوگیا، پہلے محمد رضوان نے گول کر کے مقابلہ برابر کیا، چند ہی منٹوں میں محمد عرفان نے پاکستان کو 1-2 سے برتری دلا دی۔

ابھی تیسرے کوارٹر کا کھیل جاری ہی تھا کہ بھارت کی جانب سے روپندر پال اور رامن دیپ نے پے در پے دو گول داغ دیئے۔

اس کے بعد پاکستانی ٹیم نے میچ برابر کرنے کی کوشش تو کی لیکن کامیاب نہ ہو سکی،بھارت نے دو کے مقابلے میں تین گول سے میچ جیت کر تین قیمتی پوائنٹس حاصل کر لی

SHARE

LEAVE A REPLY