بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کی ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہو گیا ہے۔ پنجاب رینجرز کی جانب سے بی ایس ایف کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کی جانب سے ورکنگ باونڈری کے چھپراڑ اور ہرپال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی ہے گئی۔ بھارتی فائرنگ سے ایک عام شہری زخمی بھی ہوگیا ہے۔ پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چھپراڑ اور ہرپال سیکٹر پر فائرنگ رات 11بج کر 35منٹ پر شروع ہوئی تھی۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے امن کو خطرات لاحق ہیںٕ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY