طاہر القادری کا تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کا اعلان

0
266

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف کے دو نومبر کے احتجاج میں شرکت کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق طاہر القادری کا کہنا ہے کہ انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دی گئی دعوت کو اصولی بنیادوں پر قبول کیا ہے.

اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے دو نومبر کو اسلام آباد ‘لاک ڈاؤن’ میں شرکت کی دعوت دی تھی، جو انھوں نے قبول کرلی۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف جنگ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا مشترکہ مقصد ہے اور ان کا عمران خان سے سیاسی اور اخلاقی رشتہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کئی ‘مقاصد’ مشترک ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ٹاسک دیا تھا کہ طاہر القادری کو دھرنے میں شرکت پر رضامند کریں۔

پی ٹی آئی نے تمام جہموری قوتوں کو ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے حکومت مخالف تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔

خیال رہے کہ ستمبر میں پی اے ٹی کے سربراہ طاہر القادری نے اپنے ایک اعلان میں پی ٹی آئی کے رائے ونڈ مارچ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر طاہر القادری نے پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے جاتی امراء پر احتجاج کی مخالفت کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY