وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا

0
142

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کے سیکیورٹی اجلاس میں مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیراعلیٰ وگورنر بلوچستان،ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں دہشت گردوں کے مذموم حملے کی شدید مذمت کی گئی جبکہ اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا گیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف نے سول اسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کی، جنرل راحیل شریف نے آپریشن میں حصہ لینےوالے پولیس افسران، آرمی اورایف سی اہلکاروں سے ملاقات کی اور جوانوں کے حوصلے کی تعریف کی

SHARE

LEAVE A REPLY