عمران خان کی بنی گالہ میں اپنے گھر سے باہر میڈیا سے گفتگو

0
252

تحریک انصاف کے قائد عمران خان بنی گالا میں جماعت کے طویل اجلاس کے بعد اب اپنے گھر سے باہر نکل آئے ہیں اور شاہ محمود قیشی کے علاوہ جہانگیر ترین اور دیگر رہنما بھی انکے ہمراہ ہیں

عمران خان نے وہاں موجود زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو شروع کی ہے

انہوں نے نواز شریف سے سوال کیا کہ یہ بادشاہت ہے یا جمہوریت، ہم کو کس قانون کے تحت گھروں میں مقید کیا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ حکومت جمہوریت کا نام لیتی ہے لیکن جمہوری اقدار کا پامال کر رہی ہے

عمران خان نے کہا کہ میں عدلیہ کو بھی کہنا چاہتا ہوں کہ اسوقت عدلیہ کی بھی آزمائش ہے کہ ملک لاقانونیت کا شکار ہے

عمران نے کہا کہ نواز شریف آمریت کی پیداوار ہے جس نے جمہوریت کو ڈھال بنا رکھا ہے

انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن اسی وقت سے دو نومبر کی تیاری شروع کر دیں ہم نواز شریف اور ساتھیوں کا احتساب کریں گے اور دو نومبر کو ہمیں کوئی نہیں روک سکے گا

عمران نے کہا جب احتساب کی بات ہوتی ہے نواز شریف اور حواریوں کو جمہوریت یاد آ جاتی ہے۔ انہوں نے عدلیہ سے سوال کیا کہ انکے فیصلے کے خلاف کنٹینر کس نے لگائے، سکول کس نے بند کیئے اور میٹرو کس نے بند کی۔ ہمیں عملی طور پر نظر بند کیا گیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY