بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی ایک داستان رقم کر رہا ھے

0
381

سید کوثر عباس کاظمی

…………………

برطانیہ کے دورے پر آئے آزاد جموں و کشمیر محمد مسعود خان نے لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں صحافیوں سے ملاقات کی اور انکے سوالوں کے جوابات دیئے۔ گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ جو کچھ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کررہا ہے اس پربھارت کی سخت مذمت کی جائے۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی ایک داستان رقم کر رہا ھے .مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ھو رھی ھیں اور کشمیریوں کی نسل کشی جاری ھے برطانیہ بھارت سے کسی بھی تجارتی پیش رفت سے پہلے انسانی حقوق جو کشمیر میں پامال ھو رہھے ھیں ان پر بھی بات کرے .مقبوضہ کشمیر کے لوگ تاریخ کے تاریک ترین دور سے گزر رہھے ھیں .خیالات کا اظھار آزاد جموں کشمیر کے صدر جناب سردار مسعود خان نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ کیا .انہوں نے میڈیا پر خصوصی زور دیا کے وہ بھارتی فوج کی وادی کشمیر میں جاری دہشت گھردی کو دنیا کے سامنے بےنقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں .

اس سے قبل صدر آزاد جموں و کشمیر محمد مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا تباہ کن قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری توجہ دینے اور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کا قتل، نوجوانوں کو ٹارچر سیلوں میں ڈال کر تشدد اور پیلٹ گنوں کا استعمال کر رہی ہیں،عالمی برادری بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کو روکنے کیلئے فوری طور پر آٰگے آئے۔ وہ یوم سیاہ کے موقع پر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب جموں و کشمیر حق خودارادیت موومنٹ کے تعاون سے منعقد کی گئی۔صدر آزاد کشمیر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں قتل عام، تشدد اور حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والوں پر ظلم و ستم کا نوٹس لے۔ صدر آزاد کشمیر ان دنوں برطانوی اعلیٰ حکام اور اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ عوام کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بھارتی فورسز کی بربریت سے آگاہ کرنے کیلئے لندن میں موجود ہیں۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں سے مسلسل انحراف کی وجہ سے کشمیری مایوس ہو چکے ہیں اور اب وہ بھارتی قبضے کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY