افغانستان میں سن دو ہزار پندرہ کے مقابلے میں رواں برس کے دوران رونما ہونے والے پرتشدد واقعات میں سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔

ایک تازہ امریکی رپورٹ کے مطابق رواں برس جنوری سے انیس اگست تک 5523 سکیورٹی اہلکار مارے جا چکے ہیں۔ اسپیشل انسپکٹر جنرل برائے بحالی افغانستان SIGAR کی اس سہ ماہی رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران 9665 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سن 2015 کے دوران افغانستان میں طالبان اور دیگر انتہا پسند گروہوں کی طرف سے کی جانے والی پرتشدد کارروائیوں میں تقریبا پانچ ہزار افغان سکیورٹی اہلکار مارے گئے تھے جبکہ پندرہ ہزار کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY