جنوبی کوریا کی خاتون صدر پارک گن ہے نے اپنی حکومت کے دس سینیر اہل کاروں کو فوری طور مستعفیٰ ہونے کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنی ایک دوست چوئی سون سل کو نوازنے پر قوم سے معذرت بھی کی ہے

خاتون صدر کا یہ اعلان ہفتہ کو اِس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد ایک عوامی مظاہرے سے قبل سامنے آیا ہے، جس خاتون کو نوازا گیا، وہ ان کی تقریر نویس تھی اور حکومتی معاملات میں مداخلت بھی کرتی رہتی تھیں۔

صدر ہَے کی مقبولیت اِس اسکینڈل کی وجہ سے بہت کم ہو کر رہ گئی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY