پی ٹی آئی کارکنان کی کنٹینرز ہٹا کر اسلام آباد کی جانب پیشقدمی

0
205

اکستان تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا سے آنیوالا قافلہ ہارون آباد پل پر لگے کنٹینرز ہٹاکر صوابی انٹرچینج سے آگے نکل گیا، وفاق نے پہلی رکاوٹ عبور کرنیوالوں کو برہان انٹرچینج پر روکنے کا فیصلہ کرلیا، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ہارون آباد پل پر لگے کنٹینرز ہٹاکر صوابی انٹرچینج سے آگے بڑھ گئے، دن بھر پی ٹی آئی کارکنان کی پولیس سے جھڑپیں ہوتی رہیں، پتھراؤ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد افراد متاثر ہوئے

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا سے آنیوالا قافلہ ہارون آباد پل پر لگے کنٹینرز ہٹاکر صوابی انٹرچینج سے آگے نکل گیا، وفاق نے پہلی رکاوٹ عبور کرنیوالوں کو برہان انٹرچینج پر روکنے کا فیصلہ کرلیا، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کردی گئی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ہارون آباد پل پر لگے کنٹینرز ہٹاکر صوابی انٹرچینج سے آگے بڑھ گئے، دن بھر پی ٹی آئی کارکنان کی پولیس سے جھڑپیں ہوتی رہیں، پتھراؤ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد افراد متاثر ہوئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے مغرب کے وقت کرین کے ذریعے کنٹینرز ہٹانے شروع کئے، اس دوران پولیس بھی راستے سے ہٹ گئی، پرویز خٹک کی قیادت میں پی ٹٰی آئی خیبرپختونخوا کا قافلہ کنٹینرز اور مٹی کے ڈھیر عبور کرتا ہوا صوابی انٹرچینج سے آگے نکل گیا۔

پولیس اور پی ٹٰی آئی کارکنوں میں جھڑپوں کے دوران پل کے قریب کھڑی پولیس اہلکاروں کی گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے باعث درجنوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئے، آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا، اہلکار اپنی گاڑیوں میں احتجاج روکنے کیلئے ہارون آباد پل پہنچے تھے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک جنہوں نے آج اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کا الٹی میٹم دیا تھا، اب کہتے ہیں کہ اب پیچھے ہٹنے کا کوئی آپشن نہیں۔

پی ٹی آئی کے کارکن اور پولیس آج آمنے سامنے رہے، صوابی میدان جنگ بن گیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سربراہی میں صوابی سے آگے حضرو پہنچنے کے بعد پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، جھاڑیوں کو آگ لگا دی، کئی گاڑیاں بھی جلادیں، پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس شیلنگ کی، کارکنوں نے کنٹینر ہٹادیے، جس کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگیا۔

پشاور اسلام آباد موٹر وے پر جہاں زندگی بھاگتی ہے، گاڑیوں کا قافلے منزلوں کو پہنچتے ہیں،آج چلتی ہوئی گاڑیوں کی جگہ جلتی ہوئی گاڑیاں ہیں، شعلوں میں لپٹی جھاڑیاں ہیں۔

صوابی سے آگے حضرو میں ڈنڈےاٹھائے تحریک انصاف کے شتر بے مہار کارکنوں نے پورے حصے کو میدان جنگ بنادیا، وزیراعلیِٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پنجاب میں داخل ہونے کے لیے رکاوٹیں ہٹانے کی کوششیں کیں، پولیس پر پتھراؤ کیا جس کا جواب شیلنگ سے ملا۔

شیلنگ کا بدلہ ان کارکنوں نے سڑک کنارے جھاڑیوں کو آگ لگا کرلیا اور کھڑی گاڑیوں کو بھی شعلوں کی نذر کردیا۔

اس سے پہلے صوابی میں تحریک انصاف کے کارکن ایسے بے قابو ہوئے کہ پولیس سے بھڑ گئے، پہلے صوابی انٹرچینج پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان محازآرائی ہوئی، ایک طرف تحریک انصاف کے ڈنڈا بردار اور دوسری طرف قانون کا ڈنڈا تھا۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی اور ڈنڈے لہراتے رہے، جس کے جواب میں پولیس نے بھی آنسو گیس کی شیلنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔

پی ٹی آئی قافلے کو روکنے کےلیے موٹر وے اور جی ٹی روڈ پر کنٹینر اور رکاوٹیں لگاکر موٹر وے کو مکمل طور پر سیل کردیا گی، جس کے بعد گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافر ٹریفک میں پھنس گئے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے آج ہر حال میں اسلام آباد پہنچنے کا الٹی میٹم دیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY