بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ،4شہری شہید

0
157

محمد یوسف ۔ لندن

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے چار شہری شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر سرحد خلاف ورزی کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس سے چار شہری شہید، جب کہ چھ شہری شدید زخمی ہیں۔

پاکستانی افواج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے،موثر جوابی کارروائی میں پاک فوج نے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے

بھارتی گولہ باری سے نکیال سیکٹر میں شہید ہونے والوں میں موہڑہ گھمب کے نیک محمد ولد فتح محمد عمر پچپن سال اور لنجوٹ کے محمد شفیع ولد پیندا خان عمر ستر برس شامل ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY