شارجہ ٹیسٹ میں ٹیم پاکستان شدید مشکلات میں گھر گئی ہے ، ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 56 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد ، اب دوسری اننگز میں صرف 87 رنز پر پاکستان کےچار کھلاڑیوں کو پویلین بھی پہنچا دیا ۔

میچ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز نے 244 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ اننگزشروع کی،نائنٹیز پر موجود اوپنر کریگ بریتھ ویٹ نے شاندار سنچری مکمل کی۔

ٹیلنڈرز نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا ، لیکن ایک ایک کر کے آوٹ ہوتے گئے۔پوری ٹیم 337رنز بنا سکی ۔ لیکن بریتھ ویٹ 142 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے، اور بیٹ کیری کا اعزاز حاصل کیا، وہاب ریاض نے پانچ وکٹیں حاصل کیں،محمد عامر کو تین وکٹ ملیں ۔

پاکستان نے دوسری اننگز 56 رنز کے خسارے کے ساتھ شروع کی لیکن بیٹسمینوں کے قدم ڈگمگا گئے، جیسن ہولڈر نے سمیع اسلم کو 17، اسد شفیق اور یونس خان صفر پر چلتا کیا ۔ مصباح الحق چار رنز بناکر چیز کا شکار بنے۔

اوپنر اظہر علی 45 اور سرفراز احمد 19رنز بنا کر ناٹ آوٹ ہیں ، دوسری اننگز میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر 31 رنز کی برتری حاصل ہے اور اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY