انڈونيشيا کے قريب سمندر ميں ايک کشتی ڈوبنے کے نتيجے ميں کم از کم بيس افراد ہلاک اور 30 سے زائد لاپتہ ہيں۔ ڈوبنے والی کشتی پر 93 افراد سوار تھے اور يہ ملائيشيا سے انڈونيشيا کے جزيرے باٹام کے سفر پر گامزن تھی جب بدھ کی صبح يہ حادثہ پيش آيا۔

مقامی پوليس چيف سام بودی گُسڈيان نے بتايا بيس افراد کی لاشيں نکال لی گئيں جبکہ انتاليس کو بچا ليا گيا ہے۔ تيس سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہيں۔ پوليس کو شبہ ہے کہ کشتی پر گنجائش سے زائد افراد سوار تھے اور اسی وجہ سے حادثہ پيش آيا۔ امکان ظاہر کيا جا رہا ہے کہ کشتی پر سوار افراد ملازمت کے ليے ہجرت کرنے والے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY