امریکا کے 10 نامور صدور جن کے پیشے انتہاتی دلچسپ و عجیب تھے

0
391

دنیا کے طاقتور ترین عہدے، یعنی امریکا کے صدر کے بارے میں سوچیں کہ ان کے (سی وی) پر کیا کچھ ہو سکتا ہے۔ ممکن ہے کہ اس میں ایک مایہ ناز ادارے سے تعلیم حاصل کرنے کا ذکر ہے یا پھر کسی قانونی ادارے یا کانگریس میں کام کرنے کا تجربہ بھی شامل ہو؟
واشنگٹن: (دنیا نیوز) اس فہرست میں ہم آپ کو امریکا کے ان صدور سے ملائیں گے، جن کی پیشہ وارانہ قابلیت سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
ابراہم لنکن
کیا آپ جانتے ہیں کہ امریکا کے صدر ابراہم لنکن شراب فروش تھے۔ انہوں نے الینوائے کے شہر نیو سیلم میں اس کاروبار کی شروعات کی تھی، جس کا نام بیری اینڈ لنکن تھا۔ اس کام میں ان کے پرانے فوجی دوست ولیم ایف بیری ان کے شراکت دار تھے۔
اینڈریو جانسن
ابراہم لنکن کے قتل کے وقت جانسن امریکا کے نائب صدر تھے اور پھر ملک کے 17 ویں صدر بھی بنے۔ انہوں نے نوعمری میں ہی اپنی والدہ کے درزی کی حیثیت سے کام شروع کیا اور بعد میں جنوبی کیرولینا اور ٹینیسی میں درزی کا کام کیا۔
کروو کلیولینڈ
کلیولینڈ امریکا کے 22 ویں اور 24 ویں صدر کی حیثیت سے مشہور ہیں، لیکن بہت کم لوگ ان کے کیریئر کے ابتدائی مراحل میں آنے والے موڑ کے بارے میں جانتے ہیں۔ 1871ء سے 1874ء کے دوران نیو یارک کے کاؤنٹی ایری میں داروغے کی حیثیت سے انہوں نے دو مجرموں کو خود پھانسی چڑھائی تھی۔
ویرن جی ہارڈنگ
وائٹ ہاؤس میں سکینڈل زدہ ایام گزارنے سے قبل ہارڈنگ نے دی میریئن سٹار کے ایڈیٹر کی حیثیت سے کافی شہرت حاصل کی۔ ہارڈنگ نے اس اخبار کو صرف 18 سال کی عمر میں خریدا اور پھر اسے کافی مشہور کر دیا۔
ہربرٹ ہوور
امریکا کے 31 ویں صدر ہوور ماہر ارضیات اور کان کنی انجینئر کی حیثیت سے کام کرتے تھے اور 1890ء کی دہائی میں مغربی آسٹریلیا سونے کی کانوں کی دریافت کے دوران یہ کام کیا۔
ہیری ٹرومین
دوسری جنگ عظیم جیسے نازک دور میں امریکا کے 33 ویں صدر کی ذمہ داری نبھانے سے قبل ٹرومین کنساس شہر میں ایک دکان چلاتے تھے، لیکن 1920ء کی دہائی کی کساد بازاری کی وجہ سے یہ کاروبار چل نہیں سکا، جس کے بعد ٹرومین کو سیاست کا رخ کرنا پڑا۔
لندن بی جانسن
جب جانسن صرف 9 سال کے تھے، تو وہ اضافی پیسوں کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں میں جوتے چمکاتے تھے۔ بعد ازاں اپنے قریبی عزیز کے کھیتوں میں ان کی بکریاں بھی چراتے رہے۔ وہ امریکا کے 36 ویں صدر بنے تھے۔
رچرڈ نکسن
1928ء اور 1929ء میں پریسکوٹ، ایریزونا میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہتے ہوئے امریکا کے اس 37 ویں صدر نے ایک مقامی قصائی کے پاس مرغیوں کی صفائی اور کٹائی کا کام کیا۔
جمی کارٹر مونگ
سیاست کے میدان کارزار میں اترنے سے پہلے جمی کارٹر جارجیا میں مونگ پھلی کی کاشت کا کام کرتے تھے۔
رونالڈ ریگن
صرف 14 سال کی عمر میں رونالڈ ریگن نے کچھ عرصے کے لیے رنگلنگ برادرز سرکس میں کام کیا، جس کے انہیں فی گھنٹہ صرف 25 سینٹ ملا کرتے تھے۔ ایک سال بعد انہوں نے ڈکسن الینوائے میں دریا کنارے لائف گارڈ کی نوکری کی۔ وہ دن میں 12 گھنٹے کام کرتے تھے، وہ بھی بغیر چھٹی کے۔ وہ سات سال تک اس کام میں لگے رہے، جو موسم گرما ہی میں ہوتا تھا۔ اس عرصے میں ریگن نے 77 افراد کو دریا سے بے رحم موجوں سے بچایا۔ بعد ازاں وہ اداکاری کے شعبے میں آئے یہاں تک کہ 1981ء میں ۔۔۔69 سال کی عمر میں امریکا کے 40 ویں صدر بنے۔

بشکریہ۔ دنیا نیوز

SHARE

LEAVE A REPLY