عدالت نے اشتعال انگیز تقریرکیس میں میئرکراچی وسیم اختر کی ضمانت منظور کرلی ۔ اسیر میئر کے لیے اب صرف ایک مقدمہ میں ضمانت کرانا باقی ہے۔
ایم کیو ایم کے بانی کی اشتعال انگیزتقریر میں معاونت سے متعلق کیس کی سماعت انسداد انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض اسیرمیئر کراچی وسیم اختر کی ضمانت منظورکرلی۔
واضح رہے کہ وسیم اختر کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر میں معاونت سے متعلق کراچی کے مختلف تھانوں میں انتالیس مقدمات درج کیے گئے تھے۔ اب صرف ایک مقدمہ میں ضمانت کرانا باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق وسیم اختر جلد ہی آخری مقدمے میں بھی ضمانت حاصل کرنے کے لیے درخواست دائرکریں گے۔
واضح رہے کہ وسیم اختر کو پیشی کے موقع پر انیس جولائی 2016 کو سٹی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY