امریکا کے صدارتی انتخاب میں تین دن رہ گئے، ہلیری کلنٹن کا گراف پھر کچھ اوپر گیا ہے اور ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔

اے بی سی نیوز اور واشنگٹن پوسٹ کے سروے کے مطابق گزشتہ دس روز کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت نچلی ترین سطح تک جا پہنچی ہے۔

دوسری طرف ہلیری کلنٹن ایف بی آئی ای میل تحقیقات کے دھچکے سے باہر نکل آئی ہیں اور انہوں نے پچھلے دو روز میں مزید چھ پوائنٹس حاصل کر لیے تاہم دونوں امیدوار صدارت کی دوڑ میں ایک دوسرے سے زیادہ فاصلے پر نظر نہیں آتے۔

تیس اکتوبر کو ٹرمپ کو ہلیری پر ایک پوائنٹ کی سبقت تھی تاہم تازہ سروے کے مطابق 47فیصد ووٹرز ہلیری کے حق میں جب کہ 43فیصد ٹرمپ کی حمایت میں دکھائی دے رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تازہ سروے میں ایماندار اور قابل بھروسہ امیدوار کی حیثیت سے ٹرمپ کو ہلیری پر سبقت حاصل ہے، اس سوال پر ٹرمپ کو چوالیس اور ہلیری کو چالیس فیصد عوام کی حمایت حاصل ہوئی

SHARE

LEAVE A REPLY