فیصل رضا عابدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

0
110

پیپلیز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ملیر کی عدالت میں پیش کردیا گیا ۔عدالت نے فیصل رضاعابدی کو 19 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

فیصل رضا عابدی کو سچل تھانے میں درج غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میںجوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

عدالت کو بتایا گیا کہ فیصل رضا عابدی سے غیرقانونی ایس ایم جی برآمد ہوئی ہے۔ عدالت نے فیصل رضا عابدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر 19 نومبر تک جیل بھیج دینے کا حکم دے دیا۔

فیصل رضا عابدی کو گزشتہ روز ان کے گھر نیورضویہ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا تھا ۔

ڈی آئی جی شرقی کے مطابق گرفتاری گزشتہ روز پٹیل پاڑہ میں 2 افراد کے قتل کے مقدمے میں کی گئی ہے جو جمشید کوارٹرز تھانے میں درج کیا گیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY