نیٹو نے روس اور بالٹک ریاستوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سبب تین لاکھ زمینی افواج کو ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ بالٹک کی یہ ریاستیں 1991تک سابق سوویت یونین کا حصہ تھیں۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل جین اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ روس کئی سال سے ملٹری تنصیبات میں اضافہ کررہا ہے۔ روس یورپ میں نیٹو اتحادیوں کے درمیان پروپیگنڈا کرنے میں بھی مصروف ہے۔

اسی وجہ سے نیٹو نے یہ ردعمل ظاہر کیا ہے، نیٹو سرد جنگ کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی مشترکہ دفاعی افواج تعینات کررہا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY