شربت گلہ کی افغانستان واپسی کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے شربت گلہ کی افغانستان واپسی کی درخواست منظور ہونے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل محکمہ داخلہ کو شربت گلہ کی جانب سے درخواست ارسال کی گئی تھی۔ شربت گلہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کی سزا ختم ہونے پر انہیں آبائی ملک افغانستان بھیجا جائے۔
حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ 9 نومبر کو شربت گلہ کی سزا ختم ہونے کے بعد انہیں افغانسان بھیج دیا جائے گا

SHARE

LEAVE A REPLY