بھارت فرانس سے 36 جنگی طیارے خریدے گا

0
116

بھارت نے فرانس سے جنگی طیارے خریدنے کے ایک سودے پر دستخط کر دیے ہیں۔ بھارتی وزیر دفاع منوہر پارکر کے مطابق اس سودے سے ملکی فضائیہ کی دفاع اور حملہ کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔

اس معاہدے کی رو سے فرانس بھارت کو رفائل طرز کے 36 جنگی طیارے فراہم کرے گا۔

اس سودے کی مالیت 7.8 ارب یورو بنتی ہے۔ دستخط کی یہ تقریب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد ہوئی، جس میں فرانسیسی وزیر دفاع ژان ایو لےدریاں نے بھی شرکت کی۔ ابتدائی طور پر بھارت 126 رفائیل طیارے خریدنا چاہتا تھا تاہم تعداد میں کمی کی وجہ نئی دہلی حکام نے نہیں بتائی۔

SHARE

LEAVE A REPLY