نئے گورنر سندھ کی حلف برداری کی تقریب آج شام پا نچ بجے گورنر ہاؤس میں

0
386

پاکستان کی تاریخ میں طویل ترین مدت تک گورنر کے عہدے پر رہنے والے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان تیرہ سالہ طویل دور گزارنے کے بعد عہدے سے رخصت ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد خان کووفاقی حکومت کی جانب سے تبدیل کرنے کے بعدسابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو گورنر کے عہدے پر فائز کرنے کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں گورنر سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ وفاق کی جانب سے گزشتہ گئی روز سے جاری ڈاکٹر عشرت العباد خان پر دیگر جماعتوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد کیا گیا۔ اس سے قبل سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان پر متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت کی جانب سے بھی سنگین الزامات عائد کئے گئے تھے۔

نئے گورنر کی حیثیت سے جسٹس سعید الزماں صدیقی کی حلف برداری کی تقریب  جمعرات 10 نومبر 2016 شام پا نچ بجے گورنر ہاؤس میں منعقد کی جائے گی جس کے بعد جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی باقاعدہ گورنر سندھ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے

SHARE

LEAVE A REPLY