بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائٹینز، رنگپور رائیڈرز کے سامنے بھیگی بلی بن گئے،پوری ٹیم 44 رنز پر ڈھیر ہوگئی، شاہد آفریدی نے چار وکٹیں حاصل کیں، عرفات سنی تو کوئی رن دیئے بغیر ہی تین وکٹیں لے اڑے، رنگپور نے میچ نو وکٹ سے جیت لیا۔

ڈھاکا میں میچ کا آغاز ڈرائی اندازمیں ہوا،دوسری گیند پر پہلا کھلاڑی آؤٹ ہوا جس کے بعد تو لائن ہی لگ گئی،کھلنا کے بیٹسمین میدان مین آتے رہے اور جاتے رہے۔

شاہد آفریدی نےچار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،عرفات سنی نے بغیر کوئی رن دیئے تین وکٹ حاصل کیں،کھلنا ٹائٹنز بی پی ایل کے کم ترین اسکور 44 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔

آسان ہدف کے تعاقب میں رنگپور رائیدرز کو کوئی مشکل پیش نہ آئی ،آٹھ اوورز میں ہی ایک وکٹ پر کام تمام کر دیا ،شاہد آفریدی مین آف دی میچ قرار پائے

SHARE

LEAVE A REPLY