برازیل کے نیمار جونئیر اور فلپ کوٹنہونےلیونل میسی کی ارجینٹینا کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں دھول چٹا دی ۔

دوہزار اتھارہ کے عالمی فٹ بال کپ کے کوالیفائنگ مقابلوں میں برازیل نے ارجنٹینا کو تین صفر سے مات دے دی ہے۔ پہلا گول پچیسویں منٹ میں، دوسرا 45 ویں جبکہ تیسرا 59 ویں منٹ میں کیا گیا۔

اس میچ کے بعد ناکام ٹیم کی میگا ایونٹ رتک رسائی مزید مشکل دکھائی دینے لگی ہے ۔ کوالیفائنگ گروپ میں جنوبی امریکا کی دس ٹیموں میں سے ارجنٹینا چھٹے نمبر پر آگئی ہے ۔

ارجنٹینا کے 11 میچز میں16 اور برازیل کے 24 پوائنٹس ہیں ۔ میسی کا میچ کے بعد گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب ارجنٹینا نے ہم پر متواتر حملے کئے ،ہمیں سنبھلنے کا موقع نہیں ملا ۔

دیگرمیچز میں وینزویلا نے بولیویا کو 5-0 جبکہ پیراگوائے کو پیرو کے ہاتھوں 1 کے مقابلے میں 4 گول سے زیر کیا ۔ واضح رہے کہ ہر ٹیم کےپاس اب 7 میچز باقی ہیں ۔ اگلے رائونڈ میں منگل کو برازیل کا پیرو سےجبکہ ارجنٹینا کولمبیاکا سامنا کرے گا

SHARE

LEAVE A REPLY