جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ہوبارٹ میں جاری ہے۔ میچ میں آج دوسرے دن کے کھیل میں بارش ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے دوسرے دن کے کھیل کا پہلا سیشن بارش کی نذر ہوگیا ہے۔

میچ میں کھانے کے وقفے کے بعد بھی بارش جاری ہے، جس کی وجہ سے اب تک کھیل کا آغاز نہیں ہوسکا ہے۔ واضح رہے کہ پروٹیز اپنی پہلی اننگز میں کینگروز کے 85 رنز کے جواب میں 5 وکٹ پر 171 رنز بنا لیے ہیں۔

پروٹیز کی جانب سے ٹیمبا باوما38 اور ڈی کوک28 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں، جبکہ کینگروز بولرز کی جانب سے مچل اسٹارک نے3 اور جوش ہیزل وڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

اس سے پہلے میچ کے پہلے دن کینگروز کی پوری ٹیم صرف 85 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی اور پروٹیز بولر پہلینڈر نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھ

SHARE

LEAVE A REPLY