پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے لئے پاکستان پہنچنے والاپہلا چینی تجارتی قافلہ خنجراب کے راستے پاکستان میں داخل ہوا، چینی تجارتی قافلے کے ساتھ خنجراب سے پاکستانی تجارتی قافلہ بھی شامل ہوا جس کے بعد 150 ٹرکوں پر مشتمل تجارتی قافلہ گوادر کے لیےروانہ ہوا۔

چینی تجارتی قافلا خنجراب سے براستہ شاہراہ قراقرم سے ہوتا ہوا جنوبی اٹک سے پنجاب کے علاقے سیالکوٹ پہنچا۔ جہاں مزید50ٹرکیں اور 100 کنٹینرز تجارتی قافلے میں شمال ہوئے ، تجارتی قافلا کوہاٹ میں رات گزارنے کےبعد ڈیرا اسماعیل خان سے بلوچستان کے علاقے ژوب میں داخل ہوا ،جہاں قافلے نے ایک اور رات گزاری۔

گوادر پورٹ سے تجارتی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے لاہور سے بھی 45 ٹرکوں اور 90 کنٹینرز کا قافلہ سکھر سے براستہ سبی اور مستونگ سے کوئٹہ پہنچا، اس قافلے نے خنجراب سے داخل ہونے والے چینی قافلے میں شرکت کی۔

تجارتی قافلہ کوئٹہ سے براستہ این 85 ہائی وے قلات اور پنجگور میں داخل ہوا، خوشاب پہچنے کے بعد قافلہ ایم8 ہائی وے کے ذریعے تربت میں داخل ہوا جہاں سے قافلہ بعد میں مکران کوسٹل ہائی وے پر پہنچا، جس کے بعد تجارتی قافلا اپنی آخری منزل گوادر پورٹ ہنچا۔

SHARE

LEAVE A REPLY