جرمنی کے اگلے صدر کا انتخاب: ابھی تک کوئی متفقہ نام سامنے نہیں آیا

0
128

جرمنی میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتیں ابھی تک اگلے ملکی صدر کے لیے کسی متفقہ امیدوار کے نام پر راضی نہیں ہو سکیں۔

خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو)، کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کے سربراہان کا ایک اجلاس گزشتہ روز برلن میں ہوا، جس میں کوئی اتفاق رائے نہ ہو سکا۔ امکان ہے کہ آج پیر کوموجودہ صدر یوآخم گاؤک کے ممکنہ جانشین کا نام سامنے آ جائے گا۔

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کا اصرار ہے کہ موجودہ وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر کو ملک کا آئندہ صدر بنایا جائے۔ جرمنی میں اگلے سال بارہ فروری کو وفاقی اسمبلی نیا ملکی صدر منتخب کرے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY