کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ ، 7پاکستانی فوجی شہید

0
207

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرکے 7پاکستانی فوجی شہید کردیئے ۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھمبر سیکٹر پر فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ میں 7فوجی شہید ہوگئے ہیں،جس کے بعد پاک فوج نے فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کو موثر طور پر نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوائی کارروائی میں کئی بھارتی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی جہلم میں نمازجنازہ ادا کردی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ مادر وطن کا دفاع کریں گے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ صورتحال پر بریفننگ دی گئی ، انہوں نے کہا کہ بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا مؤثر جواب دیتے رہیں گے۔

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں حوالدار ظفر حسین ، ابرار ،لانس نائیک محمد شوکت ، محمد حلیم ،سپاہی پرویز ،محمد الیاس اور محمد تنویر شامل ہیں

آئی ایس پی آر کے مطابق بھمبر سیکٹر میں شہدا کا تعلق مری ، مظفر آباد ،کہوٹہ ، لکی مروت ، اٹھ مقام ، تلہ گنگ سماہنی سے ہے

SHARE

LEAVE A REPLY