یورپی یونین ’نازک صورتحال‘ سے دو چار ہے، میرکل

0
151

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے متنبہ کیا ہے کہ یورپی یونین ’نازک صورتحال‘ سے دو چار ہے۔ یہ بات انہوں نے سلوواکیہ کے دارالحکومت براتسلاوا میں ہونے والی یورپی یونین کے رہنماؤں کی سمٹ میں شرکت کے لیے پہنچنے پر کہی۔

میرکل نے رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی رہنماؤں کو اپنے عمل سے ثابت کرنا ہو گا کہ صورتحال کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔

میرکل کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین کو داخلی اور خارجہ سکیورٹی کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دفاعی تعاون کے شعبوں میں بہتری لانا ہو گی اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر کام کرنا ہو گا۔

برطانیہ کو چھوڑ کر یورپی یونین کے بقیہ 27 ممالک کے رہنما اس سمٹ میں شریک ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY