یمن میں لڑائی کا خاتمہ حقیقت بن سکتا ہے: کیری

0
163

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ’’اگر تمام فریق اپنا کردار ادا کریں‘‘، تو یمن میں جنگ بندی 17 نومبر سے بھی پہلے عمل میں آ سکتی ہے۔

یمن کی مسلح حوثی تحریک اور سعودی قیادت والا فوجی اتحاد یمن کے تنازع کے حل کی حمایت پر متفق ہے، جس کی بنیاد اِس طریقہٴ کار پر ہے کہ اس سال کے اواخر تک یمن کی نئی متحدہ حکومت قائم ہو جائے۔

عمان کے نظام الاوقات کے تحت، جس کی اساس کیری کی سوچ ہے، یمنی صدر عبدو ربو منصور ہادی سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ اقتدار کسی ایسے معاون کے حوالے کر دیں جو منقسم سوچ کے مالک نہ ہوں، جس کے عوض حوثیوں کا یمن کے اہم شہروں سے انخلا ممکن ہوگا۔

کیری نے منگل کے روز یہ بات متحدہ عرب امارات کے دورے کے اختتام پر کہی۔

اُنھوں نے کہا کہ وہ بہت زیادہ پُراعتماد ہیں کہ یہ سمجھوتا حقیقت بنے گا، اور مز

SHARE

LEAVE A REPLY