پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان کیوی ٹیم نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستان کو شروع میں ہی نقصان اٹھانے پڑے ہیں اور تا دم تحریر پاکستان کے 5 کھلاڑی 98 سکور پر آوٹ ہو چکے ہیں جن میں سمیع اسلم، اظہر علی، بابر اعظم ، اسد شفیق اور یونس خان شامل ہیں

نیوزی لینڈ کی طرف سے گرینڈ ہوم نے تین وکٹ لیئے ہیں

قومی کرکٹ ٹیم نےبابر اعظم کو ٹیم میں شامل کیا ہے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سمی اسلم ، اظہر علی، یونس خان، مصبا الحق، اسد شفیق، سرفراز احمد، راحت علی، محمد عامر، یاسر شاہ اور سہیل خان شامل ہیں۔

میزبان ٹیم نے جیت راول اوپنر اور کولن ڈی گرینڈ ہوم آل رائونڈ کو ڈیبو کرایا ہے،جبکہ آلرائونڈ ر جمی نیشم اور فاسٹ بالر میٹ ہینری کو باہر کردیا ہے۔ کیوی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ٹام لیتھم، کین ولیم سن کپتان، راس ٹیلر، ہینری نیکولز، واٹلینگ، ٹم سائوتھی، ٹاڈ ایسٹل، نیل ویگنراور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY