لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کی درخواست بحال کردی ہے۔ جس کے لیے وکلا کو 25نومبر کو دلائل کیلئے طلب کر لیا گیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ نے سردار آفتاب ورک کی متفرق درخواست کی سماعت کی ہے۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ عدالت نے سابق صدر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی تھی۔

درخواست گزار نجی مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکا تھا، لہذا خارج کردہ درخواست بحال کی جائے۔ درخواست گزار کے مطابق آصف زرداری نے 6جون 2015ء کو پاک فوج کے خلاف تقریر کی تھی۔ جو غداری کے مترادف ہے، استدعا ہے کہ ان کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کا حکم دیا جائے

SHARE

LEAVE A REPLY