نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں آگئے اور اس بار وجہ بنی جاپانی وزیر اعظم سے ملاقات میں ان کی بیٹی کی موجودگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیراعظم کی ملاقات میں ٹرمپ کی صاحبزادی اوانکا کی موجودگی کی تصاویر سامنے آگئیں جس کے بعد امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیراعظم شنزو ابے کی ٹرمپ ٹاور میں نو منتخب صدر کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات نوے منٹ تک جاری رہی، جس کی تصاویر جاپانی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی۔

نو منتخب امریکی صدر کی غیر ملکی سربراہ سے پہلی آفیشل ملاقات میں ڈونڈ ٹرمپ کی بیٹی اور ان کے داماد بھی نظر آئے، جس کے بعد ٹرمپ فیملی کو امریکی میڈیا میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

امریکی عوام کی طرف سے انٹرنیٹ پر سخت ردعمل آیا ہے، کسی نے سوال اٹھایا کہ منتخب ڈونلڈ ٹرمپ ہوئے ہیں یا ان کا خاندان؟ ٹرمپ نے اپنی بیٹی کو سیکیورٹی کلئیرنس لیے بغیر اہم ملاقات میں شامل کیا۔

کسی نے کہا کہ اوانکا ٹرمپ کاروباری معاملات چلاتی ہیں اور ان کی اس ملاقات میں موجودگی کی کوئی وجہ نہیں، سوائے اس کے کہ وہ ذاتی مفاد حاصل کرنا چاہتی ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY