پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ یہ قطری شہزادہ کہاں سے آگیا؟ عدالت میں پیش ہونے تک شہزادے کا خط صرف کا غذ کا ٹکڑا ہے۔

لاہور میںجہانگیر بدر کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزرتا جارہا ہے، یہ نئی باتیں بناتے جارہے ہیں، اگر قطری شہزادہ آگیا تو10سوالوں میں ہی اس کی ٹانگیں کانپنے لگ جائیں گی۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھ سے پی ٹی آئی کی قیادت نے رابطہ نہیں کیا، اگرمشورہ مانگیں گے تو ضرور دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے قومی اسمبلی میں داستان بتائی، کیا اس میں قطری شہزادے کا نام آیا؟ وقت گزرنےکے ساتھ یہ نئی باتیں سامنےلائی جا رہی ہیں۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ثبوت حامد خان کو نہیں، شریف خاندان کو پیش کرنے ہیں اور ثابت کرنا ہے کہ جائز ذرائع سے جائیداد بنائی۔

انہوں نے کہا کہجہانگیر بدر دیرینہ ساتھی تھے، جمہوری اقدارکے لیے ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY