کراچی میں پولیس نے سی ویو پر کارروائی کرتے ہوئے ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والے 100 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

درخشاں اور ساحل پولیس نے سی ویو پر ڈبل سواری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ پولیس نے 100 افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے جبکہ 50 موٹر سائیکل تحویل میں لے لی ہیں۔

کراچی میں چہلم امام حسین کے موقع پر جلوس عزا اور مجالس کی سکیورٹی کے پیش نظر ڈبل سواری پر 2 روز کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے۔

اُدھر جیکسن کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے۔ آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY