افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، واقعے میں 30سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے کابل کے مغربی علاقے میں مسجد میں نمازیوں کو نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بمبار نے لوگوں کے درمیان خود کش دھماکا کیا، دھماکے کے بعد پولیس نے مسجد کے اطراف کا علاقہ بندکردیا۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے کابل خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY