بھارت نے انگلینڈ کو سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں 246رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

وشاکا پٹنم میں ٹیسٹ کے آخری دن انگلینڈ نے 405 رنز کے تعاقب میں 87 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائی لیکن کوئی انگلش بیٹسمین وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹک سکا ۔کھانے کے وقفے کے بعد پوری انگلش ٹیم 158 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

روی چندر اشون اور جیانت یادیو نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بھارت نے ٹیسٹ 246 رنز سے جیت کر پانچ میچز کی سریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔سریز کا تیسرا ٹیسٹ ہفتے سے موہالی میں کھیلا جائےگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY