ہمارا مقصد نواز شریف کی تلاشی تھا جو پورا ہو گیا ۔ عمران خان

0
205

لندن۔ سید کوثر عباس کاظمی۔ عمران خان نے لندن کےہیتھرو ایئرپورٹ سے پاکستان روانگی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک سیاسی جماعت کی حثیت سے جو کر سکتے تھے کیا اب سپریم کورٹ کا کام ھے کے وہ پانامہ پر اپنا منصفانہ فیصلہ کرے اب ہماری ساری امیدیں سپریم کورٹ سے وابستہ ھیں اور یه سپریم کورٹ کے لینے بھی امتحان ھے

imran-khan-london

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کے کے اب دھرنا نہیں ھو گا ہمارا مقصد نواز شریف کی تلاشی تھا جو پورا ھو گیا پہلی دفعہ حاکم وقت کے خلاف سپریم کورٹ میں کرپشن کے بارے تحقیقات ہونے جا رھی ھیں .اپنی تیسری شادی کے حوالے سے سوال پر جواب دیتے ہوۓ عمران خان نے کہا کے میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں بے

سید کوثر عباس کاظمی کے سوال پر کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا تھا کے پانامہ فکسڈ میچ ھے اور پانامہ کیس کا کچھ نہیں ہونا ،عمران خان نے کہا کے یه آپ طاہر القادری سے پوچھیں وہی وضاحت دیں گے

دوسری جانب لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ججز قابل احترام اور عظمت کے مینار ہوتے ھیں اور جب قانون ان کی دسترس میں ہوتا ھے تو قانون یه سمجھتا ھے کے جہاں وہ پیش ھو رہا ھے وہ عظیم لوگ ھیں

sheikh-rashid-london

انہوں نے کہا کہ پانامہ میں عام غریب لوگوں کی جیت ھو گی جن کا پیسہ لوٹ کر باہر لیجایا گیا یه ملکی دولت لوٹ کر باہر لیجانے والے نااہل ہونگے .نواز شریف وہ بدقسمت وزیرا عظم ھے جس کی کبھی کسی آرمی چیف سے نہیں بنی .2017 کے سے پہلے کے 15 دن اور آغاز کے 15 دن بہت اہم ھیں .میں اب بھی کہتا ھوں نواز شریف اپنا وقت پورا نہیں کرے گا .

SHARE

LEAVE A REPLY