نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اقتدار سنبھالنے کے پہلے دن ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ ڈیل ختم کردونگا، کیونکہ اس سمجھوتے نے ملک تباہ کر دیا ہے ۔

نومنتخب امریکی صدر نے ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس طے پانےوالے اس عالمی تجارتی معاہدے میں 12ممالک شامل ہیں جو دنیا کی 40 فیصد معیشت کو کنٹرول کیے ہوئے ہیں۔

ان کا کہناہے کہ وہ لیبرڈپارٹمنٹ کوویزاپروگرام کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی ہدایت کریں گے جبکہ توانائی پیدوار پر عائد کچھ پابندیاں بھی اٹھا لی جائیں گی

SHARE

LEAVE A REPLY