بحران زدہ ملک وینزویلا میں غیر وابستہ ممالک کا سربراہی اجلاس آج شروع

0
121

غیر وابستہ تحریک کی سربراہی کانفرنس وینزویلا میں شروع ہو گئی ہے۔ ہفتے کے روز شروع ہونے والے اس دو روزہ سربراہی اجلاس کے ذریعے وینزویلا کی کوشش ہے کہ وہ اپنی عالمی تنہائی میں کس حد تک کمی لائے۔ اس اجلاس میں 120 ممالک کے سربراہان شریک ہیں اور یہ کانفرنس کیریبیئن کے جزیرے مارگاریتا میں منعقد ہو رہی ہے، جہاں وینزویلا اس تحریک کی سلسلہ وار سربراہی ایران سے لے رہا ہے۔

غیروابستہ تحریک سرد جنگ کے زمانے کی ہے، جب دنیا بھر کے بہت سے ممالک نے دو عالمی طاقتوں میں سے کسی ایک کے ساتھ بھی جڑنے سے انکار کرتے ہوئے سرد جنگ سے لاتعلقی کا ساتھ دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY