جرمن ایئر لائنز لفتھانزا کے پائلٹوں کی ہڑتال کے باعث گزشتہ روز سینکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ گزشتہ روز شروع ہونے والی اس اسٹرائیک کے باعث تقریبا ایک لاکھ مسافر متاثر ہوں گے۔

تنخواہوں کے اضافے کے لیے ہڑتال کرنے والے پائلٹوں نے ابتدائی طور پر دو دن کی ہڑتال کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس میں مزید دو روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اندیشہ ہے کہ جمعرات اور جمعے کے دن بھی سینکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑ جائیں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY