جہادیوں کی اہم سپلائی لائن توڑ دی گئی ، عراقی فوج

0
136

عراقی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی فورسز نے موصل میں جہادیوں کی اہم سپلائی لائن توڑ دی ہے۔

پیش مرگہ نے بھی کہا ہے کہ موصل کے مغرب میں واقع کئی علاقوں پر داعش کے جنگجوؤں کو پسپا کر دیا گیا ہے یوں موصل اور تل عفر کا رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔ اس روٹ کو جہادیوں کی اہم سپلائی لائن قرار دیا جاتا تھا۔

اس پیشرفت کے باعث موصل پر قابض جہادیوں کا شام سے بھی رابطہ ختم ہو جائے گا۔ عراقی فورسز نے مقامی ملیشیا گروہوں اور امریکی فضائیہ کی مدد سے موصل کی بازیابی کا آپریشن سترہ اکتوبر کو شروع کیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY