مہمند ایجنسی میں غلنئی کیمپ کی مسجد پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ایف سی کیمپ میں ریکروٹس کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے چاروں خود کش حملہ آوروں کو ماردیا گیا ہے،حملے میں 2 ایف سی اہلکارشہید اور 14زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند ایجنسی میں صبح 6بجےغلنئی کے ایف سی کیمپ میں اسلحے سے لیس4حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں متعدد ریکروٹس موجود تھے۔حملہ آوروں نےفائرنگ کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں کا گھیراؤ کرکےانہیں مسجد سے باہر ہی روک دیا گیا جس کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔واقعے میں2 حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ 2حملہ آوروں کو سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

SHARE

LEAVE A REPLY