اسرائیلی فوج نے اتوار کو اسلامک اسٹیٹ کے چار مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔ فوجی ترجمان پِیٹر لیرنر نے بتایا کہ یہ واقعہ گولان کی پہاڑی سلسلے میں اس وقت پیش آیا، جب ان افراد نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی۔

ان کے بقول حملہ آوروں کا تعلق شہدائے یرموک نامی تنظیم سے ہے، جو آئی ایس سے وابستہ ہے۔ اسرائیل نے1967ء کی جنگ کے دوران گولان کی پہاڑیوں کے بارہ سو مربع کلومیٹر علاقے پر قبضہ کرتے ہوئے اسے بعد ازاں اپنا حصہ بنا لیا تھا۔ اس سے قبل گولان کا تمام علاقہ شام کے پاس تھا

SHARE

LEAVE A REPLY