کاسترو کے انتقال کے بعد کیوبا میں نو روزہ سوگ کا آغاز

0
234

کیوبا میں سابق صدر فیڈل کاسترو کے انتقال کے بعد نو روزہ قومی سوگ جاری ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اس دوران ملک بھر میں بڑی بڑی تقریبات اور اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ کاسترو پانچ دہائیوں سے زائد کے عرصے تک کیوبا کے صدر رہے تھے۔

سن2006 میں انہوں نے علالت کے باعث ملکی باگ ڈور اپنے بھائی راؤل کاسترو کے سپرد کر دی تھی۔ کاسترو کی آخری رسومات چار دسمبر کو ادا کی جائیں گی۔ انہیں جنوب مشرقی شہر سینتیاگو دے کیوبا میں دفن کیا جائے گا۔ فیڈل کاسترو گزشتہ روز نوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY