نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا ،قومی ٹیم آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی ۔

ہیملٹن ٹیسٹ میں 138 رنز سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم کو سریز میں بھی دو صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت پہلے ،انگلینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر براجمان ہوگئی ہیں، پاکستانی ٹیم چوتھے جبکہ جنوبی افریقہ پانچویں اور سیریز کی فاتح نیوزی لینڈ چھٹی پوزیشن لینے کامیاب رہی ہے۔

سری لنکا کی ٹیم ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور بنگلا دیش کی ٹیم نویں پوزیشن پر براجمان ہے

SHARE

LEAVE A REPLY