شمالی کوريا کی جانب سے ايک اور جوہری تجربے کے رد عمل ميں جنوبی کوريا اور جاپان نے اس کمیونسٹ ملک کے خلاف نئی پابندياں عائد کر دی ہیں۔ جنوبی کوريائی وزير اعظم کے دفتر سے دو دسمبر جمعے کے روز جاری کردہ ایک بيان کے مطابق شمالی کوريا کے جوہری اور راکٹ پروگراموں ميں ملوث پينتيس اداروں اور چھتيس افراد کے نام بليک لسٹ ميں شامل کر ليے گئے ہيں۔

ٹوکيو حکام نے بھی کہا ہے کہ پيونگ يانگ کے خلاف اقتصادی پابنديوں میں توسیع کی جائے گی اور بليک لسٹ ميں بھی مزيد افراد کے نام شامل کيے جائيں گے۔ قبل ازيں اسی ہفتے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی پيونگ يانگ کے خلاف تازہ پابنديوں کا اعلان کيا تھا۔ شمالی کوريا کی جانب سے ستمبر ميں پانچواں جوہری تجربہ کيا گيا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY