حریت رہنما میر واعظ عمر فارق نے کہا ہے کہ بھارت نے ظلم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے انسانی ، سماجی حقوق پامال کردیے گئے ، تعلیمی اور مذہبی اداروں پہ قبضہ کیا گیا ہے عالمی برادری نوٹس لے۔

سری نگر میں نماز جمعہ کے بعد میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں آزادی مارچ نکالا گیا،کشمیری نوجوانوں نے ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا،سری نگر کی سڑکیں جیوے جیوے پاکستان اور “فریڈم فریٖڈم” کے نعروں سے گونج اٹھیں۔

نماز جمعہ کے اجتماع اور مارچ سے خطاب کرتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ ہزاروں کشمیری نوجوان شہید اور زخمی ہیں اور بڑی تعداد کو جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔نوجوانوں کو بینائی سے محروم کیا جارہا ہے ۔

میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشمیری آزادی کے لئے متحد ہیں ، کشمیری آزادی کے لئے جان، مال، اولاد اور کاروبار کی قربانی دے رہے ہیں، ہمارے تعلیمی اورمذہبی اداروں پہ قبضہ کیا گیا ہے عالمی برادری نوٹس لے

SHARE

LEAVE A REPLY